ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی کے نتائج میں سرسی تعلیمی ضلع کو 27 واں اور کاروار کو 28 واں مقام 

ایس ایس ایل سی کے نتائج میں سرسی تعلیمی ضلع کو 27 واں اور کاروار کو 28 واں مقام 

Tue, 10 Aug 2021 12:12:22    S.O. News Service

کاروار ،10؍ اگست (ایس او نیوز) کووڈ وباء کے دوسرے مرحلہ میں منعقدہ ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج ظاہر ہوگئے ہیں جس میں ریاستی سطح پر سرسی تعلیمی ضلع کو 27 واں اور کاروار کو 28 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔
    
خیال رہے کہ امسال طلبہ کو سوالات کے جوابات لکھنے کے بجائے صرف صحیح جواب کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا گیا تھا جس سے امتحان دینا بہت ہی آسان ہوگیا تھا اس کے باوجود ہمارے ضلع کی کارکردگی کا گراف کم ہوجانا حیران کن ہے ۔ کیونکہ اس سے قبل ہر سال تحریری جوابات لکھنے والے امتحان میں ضلع شمالی کینرا امتحانی نتائج کے لحاظ سے ہمیشہ ٹاپ 15 اضلاع شامل رہتا تھا ۔ امسال ریاستی سطح پر بنگلورو نارتھ اول، بنگلورو ساوتھ دوم اور رام نگر ضلع سوم مقام پر آیا ہے ۔
    
کاروار تعلیمی ضلع میں 5381 لڑکے اور 4793 لڑکیوں  کے ساتھ جملہ 10174 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے اور سب کے سب کامیاب ہوئے ۔ چونکہ امسال مارکس کے شرح فیصد کی بنیاد کے بجائے گریڈ سسٹم اپنایا گیا ہے اس مناسبت سے جملہ 914 طلبہ A+  اور 2026 طلبہ A گریڈ میں پاس ہوئے ہیں ۔ جبکہ 4410 طلبہ B اور 2072 طلبہ نے C گریڈ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسی طرح 187 ہائی اسکولوں میں سے 170 کو نتائج کے اعتبار سے A گریڈ، 16 ہائی اسکولوں کو B گریڈ اور 1 ہائی اسکول کو C گریڈ ملا ہے ۔
    
اگر سرسی تعلیمی ضلع کی بات کریں تو یہاں 5137 لڑکے اور 4593 لڑکیوں  کے ساتھ جملہ 10630 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے. اور تمام طلبہ کامیاب ہوئے جن میں سے  جملہ 927 طلبہ A+  اور 2261 طلبہ A گریڈ میں پاس ہوئے ہیں ۔ جبکہ 4783 طلبہ B اور 2059 طلبہ نےC گریڈ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسی طرح 154 ہائی اسکولوں کو  A گریڈ، 21 ہائی اسکولوں کو B گریڈ اور ملا ہے ۔  جوئیڈا تعلقہ کے تمام 18 ہائی اسکولوں کو A گریڈ ملا ہے ۔


Share: